QR CodeQR Code

افغان صدر کرزئی کی ملا عمر کو سیاست میں حصہ لینے کی مشروط پیشکش

12 Jul 2012 23:07

اسلام ٹائمز: دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ وہ پہلے بھی طالبان اور انکے رہنماؤں کو پیشکش کر چکے ہیں کہ ہتھیار ڈال کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان رہنما ملا عمر کو سیاست میں حصہ لینے کی مشروط پیشکش کر دی۔ کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ ملا عمر افغانستان میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں، لیکن اس کیلئے ان کو حکومت کیخلاف لڑائی چھوڑنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف وہ اپنی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں بلکہ انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے سکتے ہیں اور جیتنے پر ملک کی قیادت بھی سنبھال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان صدر طالبان کو ہتھیار پھینک کر سیاست میں حصہ لینے کی پیشکش کرتے رہے ہیں، جس کو طالبان نے مسترد کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 178677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178677/افغان-صدر-کرزئی-کی-ملا-عمر-کو-سیاست-میں-حصہ-لینے-مشروط-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org