QR CodeQR Code

اعلیٰ تعلیم کے لئے قراقرم یونیورسٹی طلباء کو اسکالر شپس فراہم کررہی ہے، ڈاکٹر عقیلہ

13 Jul 2012 17:18

اسلام ٹائمز:کے آئی یو کی ڈین نیچرل سائنسز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں سے مالی، فنی و تربیتی بنیادوں پر تعلقات استوار کئے جا چکے ہیں جو مختلف تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی کاموں میں قراقرم یونیورسٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ڈین نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ اسلام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیچرل اینڈ ارتھ سائنسز کی بہتری کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ان کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم کی ہر طرح کی رہنمائی اور معاونت حاصل ہے۔ یونیورسٹی میں مناسب ماحول پیدا کرنے، فیکلٹی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور معیار کو بلند کرنے نیز طلبہ و طالبات کیلئے تدریسی عمل اور نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں سے مالی، فنی و تربیتی بنیادوں پر تعلقات استوار کئے جاچکے ہیں جو مختلف تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی کاموں میں قراقرم یونیورسٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔ نیز اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے اسکالر شپس فراہم کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 178689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178689/اعلی-تعلیم-کے-لئے-قراقرم-یونیورسٹی-طلباء-کو-اسکالر-شپس-فراہم-کررہی-ہے-ڈاکٹر-عقیلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org