0
Friday 13 Jul 2012 00:45

امریکہ نواز حکمرانوں نے وطن عزیز کو مسائلستان بنادیا ہے، یوسف پسروری

امریکہ نواز حکمرانوں نے وطن عزیز کو مسائلستان بنادیا ہے، یوسف پسروری

اسلام ٹائمز۔ مفاد پرست حکمران عدلیہ کو غلام بنانے کیلئے آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ان امریکہ نواز حکمرانوں نے وطن عزیز کو مسائلستان بنادیا ہے، نیٹو سپلائی بحال کرکے شہدا کے خون سے غداری کی گئی ہے، جس سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا، پاکستان سے اسلامائزیشن کو ختم کرنے کی ناکام جسارت ہو رہی ہے، برسر اقتدار لوگ ہنود و یہود کی سازشوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ و ممتاز عالم دین حافظ محمد یوسف پسروری نے رحیم یار خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی مبلغ صاحبزادہ عبدالرشید شورش فاضل مدینہ یونیورسٹی، کاروباری شخصیت غلام مصطفی بھی ان کے ہمراہ تھے، حافظ محمد یوسف پسروری نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی لسانیت، تعصب اور برادری ازم جیسے ناسور قوم کی وحدت کو پارہ پارہ کر رہے ہیں، محب وطن قوتوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے، موجودہ حالات میں وطن عزیز کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر استحکام پاکستان کیلئے کام کرنا ہوگا۔
 
اُنہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ملک گیر تحریک بیداری ملت اور اتحاد امت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، قائد اہلحدیث سینیٹر علامہ ساجد میر نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین، نفاذ اسلام اور فروغ جمہوریت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری، قتل و غارت گری نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ہمارے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر میں قومی اور مذہبی تہواروں پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تاکہ عام آدمی بھی بھرپور طریقہ سے تہوار مناسکے لیکن ہمارے ہاں رمضان المبارک کے آتے ہی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور ذخیرہ اندوزی بڑھ جاتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 178696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش