0
Friday 13 Jul 2012 00:56

گجرات فوجی کیمپ حملہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے چھ افراد گرفتار

گجرات فوجی کیمپ حملہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے چھ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گجرات میں گذشتہ دنوں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک پولیس اہل کار اور چھ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت سات افراد شہید ہوئے تھے، حساس اداروں نے گجرات میں فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق گجرات کیمپ حملہ کیس کی مختلف شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی گئی ہیں۔ جس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد سے چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد حملہ آوروں کے ساتھ قریبی رابطہ میں تھے اور انہیں گاڑیاں، موبائل اور دیگر سہولیات فراہم کرتے رہے، حراست میں لیے گئے تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مشتبہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں کو اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات کیمپ حملہ میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ذیلی گروپ سے ہے، تفتیش کاروں کو امید ہے کہ آئندہ چند روز میں کیس میں اہم کامیابی حاصل ہو جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 178704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش