QR CodeQR Code

قرآن پر عمل کر کے ہم معاشرے کو اسلامی خطوط پر استوار کر سکتے ہیں، علامہ دلدار حسین نقشبندی

14 Jul 2012 15:52

اسلام ٹائمز: تقریب اسناد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد سلیمان نے کہا کہ یہ قرآن کی برکتیں ہیں کہ آج مصرکی پارلیمنٹ میں 496اراکین میں 270حفاظ، 160اسلامی اسکالر، 130شیخ الحدیث، 170پی ایچ ڈی ہولڈراور 40سے زائد معاشی ماہرین موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قرآن مجید اللہ کی وہ عظیم کتاب ہے جس میں زندگی کے تمام پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے اس نور والی کتاب ہدایت کوچمڑے میں رکھ دیا جائے تو اس کو آگ نہیں جلاتی پھر کس طرح جس کے سینہ میں قرآن ہو اس کو جہنم کی آگ جلا سکے گی قرآن مجید پر عمل کر کے ہم معاشرے کواسلامی خطوط پر استوار کرسکتے ہیں جو طلبہ آج زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر اللہ کی اس مقدس کتاب سے اپنے قلوب کو منور کر رہے ہیں اپنے سینہ کو قرآن سے سجا رہے ہیں وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی بخشش کا سامان کررہے ہیں۔

علامہ دلدار حسین نقشبندی نے ان خیالات کا اظہار المجدد قرآن اکیڈمی کی 20ویں سالانہ تجوید القرأت کی تقریب اسناد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس20ویں دورہ تجوید القرأت میں دو ماہ تک قاری محمد سلیمان اعوان نے صحیح مخارج سے درست ادائیگی کے ساتھ طلباء کو قرآن پڑھنا سکھایایہ مستقبل کے معمار اس ادارے سے تعلیم حاصل کر کے قرآن کے علم کو پھلائیں گے جس طرح ہمارے اسلاف نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ شیخ مجدد الف ثانی نے قرآن کی تعلیمات کو فروغ دیا۔

قاری محمد سلیمان اعوان سروبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن کی برکتیں ہیں کہ آج مصرکی پارلیمنٹ میں 496اراکین میں 270حفاظ، 160اسلامی اسکالر، 130شیخ الحدیث، 170پی ایچ ڈی ہولڈراور 40سے زائد معاشی ماہرین موجود ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن کے علم کو فروغ دے کر مصر کی طرح پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کرنی ہو گی علامہ احمد خان سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سرچشمہ ہدایت ہے جو ہر معاملہ میں ہماری رہنمائی فرماتا ہے۔

علامہ محمد عرفان چشتی نے کہا کہ قرآن مجید عظیم معجزہ ہے جو قلب اطہر مصطفی ﷺ پر نازل ہوا ڈاکٹر مسعود جمال نے کہا کہ قرآن کے قاری کو بے نیاز ہونا چاہئے اور ایسا تصور پیش کرنا چاہئے جس سے معاشرے میں تبدیلی آئے، علامہ طلعت محمود اعوان نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتاجب تک محبت رسول سے دلوں کو منور نہ کرلے سید اکرم شاہ نے کہا کہ جس کے سینے میں قرآن ہو وہ سینہ کس طرح جل سکتا ہے صوفی عبدالکریم نے کہا کہ قرآن کو درست طریقے سے پڑھنے پر ہر حروف پر 10نیکیاں ہیں۔

اس تقریب میں قاری نور الحسن چشتی، ڈاکٹر محمد یونس دانش، سید منیر حیدرشاہ، سید شرافت علی نے بھی خطاب کیا آخر میں دورہ تجوید القرأت کے 13اور حفاظ کے3حافظ و قاریوں میں اسناد تقسیم کیں قاری محمد نوید، قاری نیاز علی، قاری بلال، قاری محمد ظفر، قاری محمد عبداللہ، محمد عثمان، قاری ملک محمد مدثر، حافظ قاری محمد ظفر، حافظ قاری ندر حسین، قاری عبدالمالک، قاری محمد سرفراز، قاری محمد شاہد، قاری فدا حسین، حافظ منیر، حافظ محمد وسیم، حافظ قاری عبدالمالک کو علماء کرام نے دستار بندی کی اور اسناد تقسیم کیں۔ آخر میں علامہ قاری محمدشفیق کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 178747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178747/قرآن-پر-عمل-کر-کے-ہم-معاشرے-کو-اسلامی-خطوط-استوار-سکتے-ہیں-علامہ-دلدار-حسین-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org