0
Sunday 3 Jan 2010 14:30

پاک فوج کیا کچھ کر سکتی ہے بھارتی آرمی چیف کو علم ہے،جنرل طارق مجید

پاک فوج کیا کچھ کر سکتی ہے بھارتی آرمی چیف کو علم ہے،جنرل طارق مجید
راولپنڈی:جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارتی افواج کیا کر سکتی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج عسکری لحاظ سے کیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہفتہ کو بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور کے بیان کے ردعمل میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بیک وقت چین اور پاکستان کے ساتھ لڑائی کی تیاریاں کر رہی ہے۔جنرل طارق مجید نے کہا کہ چین کی تو بات چھوڑیں جنرل دیپک کپور کو اچھی طرح پتہ ہے کہ بھارتی مسلح افواج کتنے پانی میں ہے اور پاکستان کی مسلح افواج عسکری اعتبار سے کیا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں جنرل دیپک کپور سے منسوب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کی صحت پر شبہ ہے کیونکہ جنرل کپور اسٹرٹیجک معاملات پر اتنے غیر ذمہ دار نہیں ہو سکتے کہ اپنے ہی ملک کو تباہی کے راستے پر ڈال دیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگر یہ نیوز رپورٹ درست ہے تو ان کے بیان میں فہم و فراست کی کمی ہے۔یاد رہے بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور نے گزشتہ بدھ کو ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ نئی جنگی حکمت عملی پر کام شملہ کے آرمی ٹریننگ کمانڈ سینٹر میں جاری ہے اور اس میں روایتی اور نیم غیر روایتی جنگ کی صورتحال میں تیاریاں کی جا رہی ہیں نئی ڈاکٹرائن جارحانہ ہو گی۔جنرل دیپک کپور نے کہا تھا کہ جنگ کی صورتحال میں بھارت کو 96 گھنٹے میں فیصلے کی صلاحیت حاصل ہو گی اور سامنے والے کو سیز فائر پر مجبور کر دیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارت ملکی ساختہ وار ڈاکٹرائن میں موجود خامیاں دور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اب بھارتی فوج فوری جنگ کیلئے تیار ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 17882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش