0
Friday 13 Jul 2012 20:00

کوئٹہ میں اے این پی کے جلسہ کے قریب دھماکہ اور فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ میں اے این پی کے جلسہ کے قریب دھماکہ اور فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں اے این پی کے صوبائی نائب صدر ملک قاسم بھی شامل ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کو چمن اور دوسرے علاقوں سے ملانے والے کچلاک بازار کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ علاقے میں اے این پی کا جلسہ جاری تھا اور خود کچلاک بازار میں اس وقت شدید رش تھا۔ واقعے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی بھی شامل ہیں۔


دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے کچلاک بازار میں دھماکے سے پی ایس ایف کے نائب صدر ملک قاسم سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے میں پی ایس ایف کے نائب صدر ملک قاسم شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخم شدید ہونے کو باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دھماکہ عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے قریب ہوا، جس میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی اور ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ دونوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں اور متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی۔ دھماکے کے ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 178848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش