QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی جماعت کا سینت سے واک آوٹ

14 Jul 2012 01:16

اسلام ٹائمز:ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن وامان کی خراب صورتحال کیخلاف اپوزیشن سمیت حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا۔ جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، کوئٹہ میں اے این پی کے رہنما اور کارکنوں کے قتل پر اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ایے این پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ نون، جے یو آئی کے ساتھ ساتھ حکومتی رکن رضا ربانی اور فاٹا کے ارکان نے بھی ایوان سے واک آوٹ کیا، مولانا غفور حیدری، طاہر مشہدی، زاہد خان سمیت دیگر سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، خرابیاں دور نہ کی گئیں تو قتل و غارت کا سلسلہ مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔

قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران مشیر پیٹرولیم کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ دوہزار آٹھ سے ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن کے قیام پر پابندی ہے۔ بلوچستان میں حکومت نے عارضی طور پر یہ پابندی اٹھائی تاہم اکتوبر دوہزار گیارہ میں دوبارہ عائد کر دی تھی جو ابھی تک برقرار ہے، ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ تیس اپریل دوہزار بارہ تک او جی ڈی سی ایل کو آئل ریفائنریوں اور دیگر کمپنیوں سے ایک سو چوالیس ارب روپے حاصل ہوئے۔ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 178900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178900/دہشتگردی-کیخلاف-اپوزیشن-سمیت-حکومتی-اتحادی-جماعت-کا-سینت-سے-واک-ا-وٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org