QR CodeQR Code

رحمان ملک کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

14 Jul 2012 01:32

اسلام ٹائمز:شیڈول کے مطابق، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اور 24 جولائی کو ہوگی۔ 31 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اور 20 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اور 24 جولائی کو ہوگی۔ 31 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست کو شائع کی جائے گی جبکہ الیکشن 8 اگست کو ہوگا جس میں ارکان سندھ اسمبلی نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 178903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178903/رحمان-ملک-کی-خالی-کردہ-سینیٹ-نشست-پر-الیکشن-کا-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org