QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں

3 Jan 2010 15:22

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر مغربی کنارے اور اسرائیل میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔مغربی کنارے کے شہر خان یونس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں مشعلیں کتبے اٹھا رکھے تھے


غزہ:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر مغربی کنارے اور اسرائیل میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔مغربی کنارے کے شہر خان یونس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں مشعلیں کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔اسرائیلی شہر تل ابیب میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پہلی برسی پر احتجاجی مارچ کیا گیا۔جس میں ہزاروں عربوں اور اسرائیلیوں کے علاوہ عرب اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین نے اسرائیلی حملوں اور غزہ کی ناکہ بندی کی بھی مذمت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 17899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17899/غزہ-پر-اسرائیلی-جارحیت-کے-ایک-سال-مکمل-ہونے-احتجاجی-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org