0
Saturday 14 Jul 2012 15:45

علامہ حسن ترابی شہید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے

علامہ حسن ترابی شہید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک سندھ کے شہید صدر علامہ حسن ترابی کو ہم سے بچھڑے آج 6 سال ہو گئے ہیں، دہشتگردوں نے 14 جولائی 2006ء کو کراچی میں ہونے والی اسرائیل مخالف ریلی میں شرکت کے بعد واپسی پر علامہ حسن ترابی کو نشانہ بنایا اور ایک خودکش حملہ میں انہیں بھتیجے سمیت شہید کردیا، علامہ حسن ترابی شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے، انہوں نے جہاں ہر فورم پر شیعہ، سنی اتحاد کی بات کی وہیں تکفیری اور دہشتگرد گروہوں کو بھی بھرپور طریقہ سے بے نقاب کیا، اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا، علامہ حسن ترابی اسلامی تحریک (موجودہ شیعہ علماء کونسل) کے انتہائی فعال رہنماء تھے۔ آج شہید حسن ترابی کی برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور ملت تشیع کیلئے دی جانے والی ان کی قربانی کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش