0
Saturday 14 Jul 2012 19:28

مسلم لیگ ق میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

مسلم لیگ ق میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی میں پرویز الٰہی کے خلاف بیان دینے پر، پارٹی نے ریاض پیرزادہ کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض پیرزادہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں سے نمائندگی واپس لے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی میں ق لیگ کی جانب سے سردار بہادر سیہڑ کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ ادھر ریاض پیرزادہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پوری ق لیگ ایک دوسرے کے خلاف ہے، اس پارٹی کا کیا مستقبل ہوگا جسے کشمالہ طارق نے نکالا ہوا ہے۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ق لیگ پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی سے نہیں نکال سکتی، پرویز الہی کو قاعدے اور آئین کی سمجھ نہیں، اس لئے نائب وزیراعظم بن گئے۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ اسمبلی میں میرے خلاف ووٹنگ کرا لیں، چودھریوں کو اپنی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا، ایم این اے کو کمیٹیوں میں انتخاب کے ذریعے لایا جاتا ہے، چودھریوں نے نام نہیں دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 179093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش