QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، محبوبہ مفتی

14 Jul 2012 23:21

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اقربا پروری اور رشوت خوری کی دلدل میں پوری طرح پھنس چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے حکومت پر اقرباء پروری اور رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور ہر طرف افراتفری کا عالم ہے، محبوبہ مفتی نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت اقربا پروری اور رشوت خوری کی دلدل میں پوری طرح پھنس چکی ہے، اور عوام کے لئے تو حکومت بالکل ہی لاپروا بن گئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تاریخی اقدامات کو نظر انداز کرکے موجودہ حکومت نے تعمیر و ترقی کے کئی پروجیکٹس کو پس پشت ڈال دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 179113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179113/مقبوضہ-کشمیر-کی-حکومت-عوام-کو-بنیادی-سہولیات-فراہم-کرنے-میں-ناکام-ہوچکی-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org