0
Sunday 15 Jul 2012 01:19

سوڈانی سفیر کی سابق وزیر اعظم گیلانی سے ملتان میں ملاقات

سوڈانی سفیر کی سابق وزیر اعظم گیلانی سے ملتان میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوڈانی سفیر نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران سفیر الشفیع احمد محمد اور سابق وزیرا عظم یوسف رضاگیلانی نے باہمی تعاون پر زور دیا، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔ سوڈانی سفیر الشفیع احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سوڈان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور سوڈان میں اسلام آباد کی طرز کا ماڈل سٹی بھی بنایا جا رہا ہے، اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سوڈان کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، جنہیں ہم برقرار رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 179145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش