0
Sunday 15 Jul 2012 14:21

سول سپلائی اسکردو نے 260 امام بارگاہوں میں تبرکات کے لیے آٹا پہنچا دیا

سول سپلائی اسکردو نے 260 امام بارگاہوں میں تبرکات کے لیے آٹا پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں اسد عاشورہ کی مجالس کے تبرکات کے لئے سول سپلائی کے عملہ نے آٹا مختلف امام بارگاہوں تک پہنچا کر عوام کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان میں جاری اسد عاشورہ کی مجالس میں تبرک بنانے کیلئے سول سپلائی کے عملہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 260 امام بارگاہوں میں آٹا پہنچا کر عوام کے دل جیت لئے۔ ذرائع کے مطابق سول سپلائی کے عملہ نے تبرک کیلئے مختص کئے گئے فائن آٹا کے کوٹہ کو اپنے ڈیلروں سے تقسیم نہیں کروایا بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت شہر کے 260 امام بارگاہوں پر لے جاکر کمیٹی کے حوالہ کیا۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسد عاشورہ کی مجالس کیلئے فائن آٹا کی 40 کلو بوری کی قیمت 800 روپے مقرر کی تھی، لیکن سول سپلائی والوں نے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات شامل کرکے تمام امام بارگاہوں تک 660 روپے میں یہ بوریاں پہنچا دی ہیں۔ سول سپلائی کے عملہ کی اس کاوش کو لوگوں نے سراہا اور ان کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 179195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش