0
Sunday 15 Jul 2012 21:54

حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے، ایم ڈبلیو ایم

حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انرجی کرائسز، غربت، بے روزگاری اور عدم تحفظ کے مسائل نے عوام کو پہلے ہی خود کشی اور خود سوزی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ایسا فیصلہ عوامی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی زندگیاں اجیرن کر دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہر آنے والا دن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر کرنے کی نوید لے کے آتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے نہ صرف کرایوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روز مرہ اشیائے ضرورت کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 179390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش