0
Sunday 15 Jul 2012 22:52

صوبائی حکومت ہنگو کے عوام کو ترقیاتی منصوبے نہیں، امن فراہم کرے، علامہ خورشید جوادی

صوبائی حکومت ہنگو کے عوام کو ترقیاتی منصوبے نہیں، امن فراہم کرے، علامہ خورشید جوادی
اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی نے خیبر پختونخوا حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ہنگو کے عوام کو ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ امن چاہئے، عاشورہ کا مرکزی جلوس 2006ء سے قبل کی طرح برآمد ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سر کٹا تو سکتے ہیں لیکن دہشتگردوں کے سامنے جھکا نہیں سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے استرزئی بالا ہنگو میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک عبداللہ جان کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل ہنگو آرہے ہیں اور چند ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے علاقہ کا مسئلہ سڑکیں، نالیاں اور گلیوں کی پختگی نہیں بلکہ امن ہیں، ہمیں صرف امن فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں شیعان حیدر کرار (ع) پر اس قدر ظلم ہوا کہ بوریوں میں نعشیں بھر بھر کر بھیجی گئیں، ہمارے جوانوں اور بزرگوں کے سر تن سے جدا کرکے ان پرچیوں سمیت بھیجے گئے کہ اگر تم مسلمان نہ ہوئے تو تمھارا بھی یہی حشر ہوگا، علامہ خورشید انواد کا کہنا تھا کہ جنگوں کے باوجود حکمرانوں نے اس علاقہ کا رخ تک نہ کیا، وہ صوبائی حکومت جو اپنے آپ کو سیکولر اور امن کا علمبردار کہتی ہے کو کیا یہ معلوم نہیں کہ ہاشو خیل میں تشیع کے لاتعداد گھر مسمار کئے گئے اور ان کا ملبہ تک بیچا گیا، علی خیل کے ساڑھے دس ہزار لوگوں کو دربدر کیا گیا۔ صوبائی حکومت ہنگو میں کا مستقل حل نکالے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بڑی تعداد میں بے گناہ تشیع جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، آج سینکڑوں افراد کا قاتل ملک اسحق کو دندناتا پھر رہا ہے لیکن بے گناہ غلام رضا نقوی جیل میں اپنے سر کے بال سفید کرنے پر مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر مرتبہ کوشش ہوتی ہے کہ عزاداری کے جلوسوں کو محدود کیا جائے، 2006ء سے ہنگو میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کو مارٹر گولوں اور راکٹوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے، اور عاشورہ کا مرکزی جلوس 2006ء سے قبل کی طرح برآمد ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد محترم علامہ ساجد نقوی نے ہنگو میں قیام میں امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 179394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش