0
Sunday 15 Jul 2012 23:37

جہاں بھی تشیع پر ظلم ہوگا ہم میدان عمل میں نظر آئیں گے، علامہ رمضان توقیر

جہاں بھی تشیع پر ظلم ہوگا ہم میدان عمل میں نظر آئیں گے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ قومی پلیٹ فارم ملت کی خدمت پیش پیش رہے گا، جہاں بھی تشیع پر ظلم ہوگا ہم میدان عمل میں نظر آئیں گے، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبداللہ جان کے چہلم کے موقع پر امام مارگاہ کوز خیل استرزئی بالا ہنگو میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے مرحوم ملک عبداللہ جان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک عبداللہ موجودہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سمیت ان سے قبل تینوں قائدین کے ساتھ مربوط رہے، اور ان کی قومی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کے نام سے موجود قومی پلیٹ فارم ماضی میں مختلف ناموں اور قائدین کے ساتھ قومی خدمت میں پیش پیش رہا اور آئندہ بھی اسی طرح خدمت کرتا رہے گا، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ قائد محترم علامہ ساجد نقوی نے کئی بار ہنگو آنے کی کوشش کی تاہم ان---ہیں کوہاٹ سرحد سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے چاہئے وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو، اور ملک بھر میں جہاں بھی تشیع پر ظلم ہوگا ہم میدان عمل میں نظر آئیں گے، علامہ رمضان توقیر نے مزید کہا کہ مومن ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں سے گھبراتا نہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی شیعہ موجود ہے حسینؑ حسینؑ ہوتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ہونا ہوگا، قائد محترم کی سرپرستی میں اسی طرح ملت کی خدمت کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 179403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش