1
Monday 16 Jul 2012 02:31

کرم ایجنسی، طالبان دہشتگروں کا شیعہ آبادی پر حملہ

کرم ایجنسی، طالبان دہشتگروں کا شیعہ آبادی پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگروں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ شیعہ آبادی پر حملہ کردیا اور رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی سے بھاگ کر آنے والے طالبان دہشتگردوں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ لوئر کرم صدہ سے اہل تشیع کے گائوں بلاش خیل پر حملہ کردیا، اور رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرتے رہے، تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی، واضح رہے کہ انتظامیہ وزیرستان اور اورکزئی کے طالبان کو متاثرین کی آڑ میں شیعہ زمینوں پر بسانے کی کوشش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 179433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش