QR CodeQR Code

قومی آزادی کی تحریک کیلئے مصائب برداشت کئے، جدوجہد پر فخر ہے، نسیم اقبال

16 Jul 2012 10:52

اسلام ٹائمز:اپنے میں بیان میں جے کے ایل ایف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ، رشید حسرت کے مقدس مشن کی تکمیل، قومی آزادی و خودمختاری کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔


 اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبہ کے سربراہ سردارنسیم اقبال ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کا جو سفر 11فروری 1987ء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے کراچی میں شروع کیا تھا وہ زندگی کے آخری سانس تک جاری رہے گا اور اس 27 سالہ قومی آزادای کی تحریک کے اس مشکل سفر اور جدوجہد پر مجھے فخر ہے اسی پلیٹ فارم سے ریاست کے اندر اور عالمی سطح پر شہید کشمیر مقبول بٹ،بابائے خودمختاری سردار رشید حسرت اور شہداء جموں و کشمیر کے مقدس مشن کی تکمیل کے لیے ہر فورم پر دھرتی ماں کی آزادی، خودمختاری، خوشحالی کے لیے اپنی آواز بلند کی اور اپنی تنظیم لبریشن فرنٹ کی نمائندگی کی اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 179466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179466/قومی-آزادی-کی-تحریک-کیلئے-مصائب-برداشت-کئے-جدوجہد-پر-فخر-ہے-نسیم-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org