QR CodeQR Code

محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے نومبر میں عام انتخابات کرائے جائیں، قاضی حسین احمد

16 Jul 2012 22:30

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے سابق امیر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے نمائندے بیٹھ جائیں اور اگر یہ متفق ہوجائیں تو ایم ایم اے بحال کر دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک میں جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نومبر میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ وہ پشاور میں منعقدہ "قبائلی مسائل، مشکلات اور حل" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو عام شہریوں کے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ایم ایم اے بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے نمائندے بیٹھ جائیں اور اگر یہ متفق ہوجائیں تو ایم ایم اے بحال کر دی جائے اور اسی بنیاد پر دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
 
اس سے قبل کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقہ جات میں منتخب قبائلی اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے، قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کرکے تنازعات کا حل جرگوں کے ذریعے نکالا جائے، فاٹا کیلئے آغاز حقوق بلوچستان کی طرز پر اقتصادی پیکیج دیا جائے اور امریکا کو دو ٹوک انداز میں ڈرون حملوں سے روکا جائے۔ قا


خبر کا کوڈ: 179607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179607/محاذ-آرائی-کے-خاتمے-کیلئے-نومبر-میں-عام-انتخابات-کرائے-جائیں-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org