QR CodeQR Code

بشارالاسد اقتدار نہیں چھوڑینگے، شام کے معاملہ پر ہمیں بلیک میل کیا جا رہا ہے، روس

16 Jul 2012 19:42

اسلام ٹائمز: روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کچھ عناصر ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔ مغرب نے روس سے کہا ہے کہ وہ شامی حکومت کیخلاف اسکے اقدامات کی حمایت کرے یا وہ اقوام متحدہ مبصر مشن کے مینڈیٹ میں توسیع سے انکار کر دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کا کہنا ہے کہ مغربی طاقتیں، مسلح اپوزیشن پر شامی حکومت کے کریک ڈائون کیخلاف، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ممکنہ پابندیوں کی حمایت کے لئے اسے بلیک میل کر رہی ہیں۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس ہے کہ کچھ عناصر ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔ مغرب نے روس سے کہا ہے کہ وہ اقدامات کی حمایت کرے یا وہ اقوام متحدہ مبصر مشن کے مینڈیٹ میں توسیع سے انکار کر دے گا۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس سے صدر بشارالاسد کو مستعفی ہونے کے لئے مجبور کرنے کے مطالبات غیر حقیقی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاروف نے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہے، شام کے صدر اقتدار نہیں چھوڑیں گے اور یہ اس وجہ سے نہیں کہ ہم اس کو تحفظ دے رہے ہیں بلکہ شامی آبادی کا ایک قابل قدر حصہ اس کا حامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 179664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179664/بشارالاسد-اقتدار-نہیں-چھوڑینگے-شام-کے-معاملہ-پر-ہمیں-بلیک-میل-کیا-جا-رہا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org