0
Monday 4 Jan 2010 14:31

سرگودھا،گرفتار امریکیوں کو جیل بھیجنے کا حکم

سرگودھا،گرفتار امریکیوں کو جیل بھیجنے کا حکم
سرگودھا:سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار امریکی شہریوں میں سے پانچ کو جیل جبکہ ایک ملزم کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا۔دہشت گردی کے الزام میں گرفتار چھ امریکی شہریوں کو سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ امریکی شہریوں کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے کر ملزمان کو اٹھارہ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل دوران تفتیش ملزمان نے نہ صرف دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا بلکہ پاکستان میں اپنے ساتھیوں کے نام بھی ظاہر کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 17967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش