QR CodeQR Code

اوبامہ کے کشمیر سے متعلق بیان میں نیا کچھ نہیں، فاروق عبداللہ

17 Jul 2012 23:16

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے تو یہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے وزیر برائے قابل تجدید توانائی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے کشمیر سے متعلق بیان میں نیا کچھ نہیں ہے، بھارت اور پاکستان کو ہی دیرپا تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے جبکہ اس مسئلے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے عوام ہی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں، کرکٹ میدان سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے تو یہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے کیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ امریکی صدر باراک ابامہ نے اتوار کو مسئلہ کشمیر پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان تمام باہمی تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 179672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179672/اوبامہ-کے-کشمیر-سے-متعلق-بیان-میں-نیا-کچھ-نہیں-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org