QR CodeQR Code

پشاور، نیٹو سپلائی روٹ پر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

16 Jul 2012 22:00

اسلام ٹائمز: باغ ناران حیات آباد کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں، سید منور حسن، لیاقت بلوچ، سراج الحق، پروفیسر ابراہیم سمیت دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں سپلائی روٹ پر دھرنا دیا جارہا ہے، باغ ناران حیات آباد کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مرکزی نائب امیر سراج الحق، صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم سمیت دیگر رہنماء بھی موجود ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کرکے اپنے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے۔ حکمرانوں کو سپلائی بند ہی کرنا ہوگی، واضح رہے کہ کل صبح دھرنے میں شریک افراد باب خیبر کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 179689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179689/پشاور-نیٹو-سپلائی-روٹ-پر-جماعت-اسلامی-کا-دھرنا-جاری-ہزاروں-افراد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org