0
Monday 16 Jul 2012 23:19

نیٹو سپلائی کے حوالے سے امریکہ سے دو ایم او یوز پر جلد دستخط کئے جائیں گے، نرگس سیٹھی

نیٹو سپلائی کے حوالے سے امریکہ سے دو ایم او یوز پر جلد دستخط کئے جائیں گے، نرگس سیٹھی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ کولیشن اسپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے تاہم رقم کب ملے گی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سرحدوں پر معمول کے حالات سے دو گنا فوج تعینات ہے۔ وہ جنگ لڑ رہے ہیں جو جنگ کی تعریف میں ہی نہیں آتی۔ نیٹو سپلائی کے روٹ سے متعلق جلد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

سیکرٹری دفاع نے انسداد دہشت گردی کی اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی ايکٹ ميں تراميم کا نيا ڈرافٹ تيار کيا جا رہا ہے۔ چھاؤنيوں کے تمام معاملات فوجی اداروں کے ذريعے طے کئے جاتے ہيں تاہم ڈی جی ملٹری لینڈ اور کنٹونمنٹس کے عہدے پر سویلین افسر تعینات کرنے کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈی پی آئی اے راؤ قمر سلیمان نے بتایا کہ پرانے جہازوں سے دیگر ایئرلائنز کا مقابلہ نہیں کر سکتے، بوئنگ 777 طیارے لوکل روٹس پر چلانا انتہائی غیر منافع بخش ہے، دو نئے بوئنگ 777 طیارے لیز پر حاصل کئے جا رہے ہیں۔ کئی معاملات میں پیپرا رولز رکاوٹ بنتے ہیں۔ کمیٹی عید کے بعد، دفاعی بجٹ اور انسداد دہشت گردی کی پالیسی پر بریفنگ لے گی۔

خبر کا کوڈ : 179701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش