1
0
Monday 4 Jan 2010 16:21
عرب ممالک آپس میں اتحاد پیدا کریں

فتح کے ساتھ مفاہمت کیلئے ایک طویل فاصلہ طے کر لیا: خالد مشعل

فتح کے ساتھ مفاہمت کیلئے ایک طویل فاصلہ طے کر لیا: خالد مشعل
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فتح کے ساتھ مفاہمت کی تکمیل کے لیے حماس کی بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے ایک طویل ترین سفر طے کیا ہے اور اس سلسلے میں بڑا سمندر عبور کر لیا ہے، بات چیت اب آخری مراحل میں ہے، جسکے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سعودی محکمہ خارجہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل یہ نہیں کہ یہ مذاکرات قاہرہ میں ہو رہے ہیں بلکہ مشکل یہ ہے کہ تمام جماعتوں کی تجاویز کو حتمی شکل کیسے دی جائے، مفاہمتی یادداشت کو منظور کرنے کیلئے حماس مصر کی جانب سے فراہم کردہ تجاویز پر غور جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس مفاہمت کے سلسلے میں اب تک ہونے والی بات چیت کے بارے میں سعودی عرب سمیت تمام دیگر عرب ممالک کو آگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف فلسطینیوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے بلکہ اس سلسلے میں تمام عرب ممالک کو بھی یکساں موقف اختیار کرنا ہو گا۔ اس موقع پر خالد مشعل نے حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی حکام سے ملاقات کی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزاہ سعود الفیصل کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے فلسطینی عوام کے درمیان مفاہمت کو یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 17976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
I thank you humbly for sahring your wisdom JJWY
ہماری پیشکش