QR CodeQR Code

مشرف نے منتخب حکومت اوورٹیک کر کے کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ظفر الحق

17 Jul 2012 10:08

اسلام ٹائمز: تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پوری دنیا کے اندر اچھے روابط قائم کرنے چاہیں، سوئس بنکوں کو خط لکھنے کے موقف پر وفاقی حکومت حیلے بہانے بنا کر وقت گزارنے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نےکہا ہےکہ کیپٹن محمد سرفراز خان مرحوم جیسے عظیم انسان دنیا میں کم پیدا ہوتے ہیں۔ مرحوم نڈر، بے باک، زیرک اور حوصلہ مند انسان تھے۔ جو باطل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو جاتے تھے۔ پرویز مشرف نے ایک منتخب حکومت کے خلاف اوورٹیک کر کے جمہوریت اور کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پاکستان کو پوری دنیا کے ساتھ اچھے روابط قائم رکھنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراس کےمقام پر سابق وزیر خزانہ و جنگلات کیپٹن محمد سرفراز خان کےتعزیتی ریفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

تعزیتی ریفرنس کی صدارت مسلم لیگ (ن) ضلع میرپور کے صدر چوہدری عبد المالک نے کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا مستقبل ایک ہے۔ اگر یہاں حالات اچھے ہوں تو اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر پر بھی اچھے پڑیں گے۔ پاکستان کے حالات خراب ہونے کی صورت میں 50 لاکھ کشمیریوں پر اس کےاچھے اثرات نہیں پڑیں گے۔ آج بلوچستان کے خراب حالات پیپلز پارٹی کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ہیں جن کا پڑوسی ملک فائدہ اٹھا کر پاکستان کے حالات مزید خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ اس قبل جنرل پرویز مشرف کی شکل میں پاکستان پر ایک حکمران مسلط کیا گیا تھا۔ جس نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔ انھوں نے کہا کہ مشرف نےایٹمی پروگرام اپنی کتاب میں برے الفاظ میں لکھا تھا کہ اس ایٹمی پروگرام سے دنیا میں اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ مشرف حکومت نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو جیل میں ڈال دیا جس نے پاکستان کی سالمیت کو محفوظ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 179772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179772/مشرف-نے-منتخب-حکومت-اوورٹیک-کر-کے-کشمیر-کو-ناقابل-تلافی-نقصان-پہنچایا-ظفر-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org