0
Tuesday 17 Jul 2012 13:30

پاک امريکہ گہرے تعلقات کی اميد نيٹو سپلائی کی بندش سے ٹوٹ چکی، واشنگٹن پوسٹ

پاک امريکہ گہرے تعلقات کی اميد نيٹو سپلائی کی بندش سے ٹوٹ چکی، واشنگٹن پوسٹ
اسلام ٹائمز۔ امريکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اپنے اداريے ميں اوباما انتظاميہ اور اسلام آباد کے جرنيلوں اور سياست دانوں کے درميان ہونے والی تازہ مفاہمت پر اظہار تشکر کيا ہے۔ اس سے نيٹو سپلائی کی بحالی سے اب سے 2014ء تک شيڈول شدہ امريکی اور اتحادی افواج کے بھاری جنگی ساز و سامان کا افغانستان سے انخلاء ممکن ہوسکے گا۔ اس تازہ مفاہمت سے پاکستان اپنے التواء کا شکار ايک ارب معاوضہ بھی وصول کر ے گا۔ پاک امريکی حاليہ مفاہمت نے دونوں ممالک کو ايک ناقابل تلافی نقصان سے بچا ليا۔ 

اخبار لکھتا ہے کہ نيٹو سپلائی کی سات ماہ بندش سے يہ حقيقت تو واضح ہوگئی کہ اوباما انتظاميہ نے مسلمان ايٹمی طاقت سے جس گہرے تعلقات اور اتحاد کا مستقبل کے لئے خواب ديکھا تھا، وہ ان کی سوچ سے بعيد ہوگيا۔ اس ميں ناکافی امريکی سفارت کاری، قبائلی علاقوں ميں ڈرونز حملے يا ايبٹ آباد ميں اسامہ کے کمپاونڈ پر حملے کی غلطی نہيں، بلکہ اس ميں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان کی سياسی عدم فعاليت ہے، جو جاگيرداروں، بدعنوان اور اپنے ہی لوگوں سے الگ تھلگ سياسی اشرافيہ اور فوجی اسٹيبلشمنٹ کے درميان تقسيم ہے۔

اخبار نے لکھا کہ آصف علی زرداری کی حکومت اور سپريم کورٹ کے چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے درميان جاری محاذ آرائی پر غور کريں، عدالت نے پہلے ہی زرداری کے خلاف کرپشن کيسز کھولنے کيلئے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر پيپلز پارٹی کے وزيراعظم کو استعفٰی دينے پر مجبور کرديا، اب يہی صورت حال عدالت کی طرف سے دوسرے وزيراعظم کو درپيش ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان ميں اس بے سمت محاذ آرائی کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کی کمی پر فسادات ہو رہے ہيں، معيشت مسلسل ڈوب رہی ہے، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے عسکريت پسندوں کے حملوں ميں اضافہ ہو رہا ہے۔

اداريئے کے مطابق اس صورتحال ميں فوج اور اس کي انٹيلی جنس سروس نے اپنے آپ کو پيچھے کرتے ہوئے سويلين حکمرانوں کو ملک ميں بدنظمی کی اجازت دے رکھی ہے اور فوج کی ہمدردياں اسلامی عسکريت پسندوں کے ساتھ ہيں، فوج کے زير اثر پاکستانی ذرائع ابلاغ امريکہ مخالف جذبات کو ہوا دے رہا ہے۔ اوبامہ انتظاميہ نے زرداری حکومت کے 5 ہزار فی ٹرک معاوضے کے مطالبے کو مسترد کر ديا تھا، آخرکار پاکستان نے سابقہ 250 ڈالر فی ٹرک معاوضے پر نظرثانی اور امريکہ کی طرف سے بے دلی کی معافی پر رضا مندی ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 179841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش