QR CodeQR Code

سعودی فضائیہ کے ہوائی حملے: یمن کے 16 عام شہری جاں بحق

4 Jan 2010 20:57

فرانس کے خبررساں ادارے نے الحوثی گروپ کے توسط سے خبر دی ہے کہ گذشتہ دو روز میں سعودی جنگی طیاروں کی یمن کے شہروں پر بمباری کے نتیجے میں 16 عام شہری جاں۰۰۰۰۰


فرانس کے خبررساں ادارے نے الحوثی گروپ کے توسط سے خبر دی ہے کہ گذشتہ دو روز میں سعودی جنگی طیاروں کی یمن کے شہروں پر بمباری کے نتیجے میں 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ الحوثی گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے آج پیر 4 جنوری کے دن 25 بار یمن کے مختلف شہری علاقوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جنکے نتیجے میں 6 عام شہری جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ اس بیانیہ کے مطابق سعودی فورسز نے آج صبح حرف سفیان کے علاقے میں واقع ذوسلیمان نامی قصبے پر زمینی حملہ کیا جسکے نتیجے میں الحوثی جنگجووں کے ساتھ اسکی جھڑپ شروع ہو گئی جو اب تک جاری ہے۔ سعودی عرب کے تعاون سے یمنی فوج کے آپریشن میں اب تک 1۰5 لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جا چکے ہیں اور سینکڑوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ الحوثی گروپ کے ترجمان نے دو روز پہلے کہا تھا کہ اگر ہمارے خلاف شروع کیا گیا فوجی آپریشن روک دیا جائے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 17990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17990/سعودی-فضائیہ-کے-ہوائی-حملے-یمن-16-عام-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org