QR CodeQR Code

یمن میں امریکا کی براہ راست فوجی مداخلت سے منفی اثرات ظاہر ہوں گے: یمن

4 Jan 2010 21:51

یمن کے وزیر خارجہ ابوبکر القربی نے الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امریکا کی براہ راست فوجی مداخلت منفی اثرات کے ظاہر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں۰۰۰۰


یمن کے وزیر خارجہ ابوبکر القربی نے الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امریکا کی براہ راست فوجی مداخلت منفی اثرات کے ظاہر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا: "یمن کی کوشش ہے کہ دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی طریقہ اختیار کیا جائے اور امریکہ کی براہ راست مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں"۔ یمن کے وزیر خارجہ نے کہا: "ہمارا ملک فوجی میدان سے زیادہ اقتصادی میدان میں بیرونی امداد اور تعاون کا محتاج ہے"۔ ابوبکر القربی نے کہا: "یمن ہمیشہ سے ملکی ترقی کی خاطر بیرونی امداد خاص طور پر مغربی ممالک سے مدد اور تعاون کی درخواست کرتا رہا ہے کیونکہ یمن کے سامنے ایک بڑا چیلنج عوام کی فلاح و بہبود ہے"۔ انہوں نے القاعدہ سے مقابلہ کرنے کے بہانے فوجی حوالے سے مضبوط ہونے کیلئے امریکہ کی طرف سے مالی امداد حاصل کرنے کی تائید کی۔


خبر کا کوڈ: 17991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17991/یمن-میں-امریکا-کی-براہ-راست-فوجی-مداخلت-سے-منفی-اثرات-ظاہر-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org