QR CodeQR Code

کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

17 Jul 2012 17:02

اسلام ٹائمز:تفصیلات کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور غیر ملکی ڈاکٹر فوسٹن ڈیوس زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی میں سوار میڈیکل ٹیم انسداد پولیو مہم کیلئے افغان کیمپ گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور اور ڈاکٹر فوسٹن ڈیوس شامل ہے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پٹیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی حالت خطے سے باہر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی میں سوار میڈیکل ٹیم انسداد پولیو مہم کیلئے افغان کیمپ گئی تھی۔ گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اقوام متحدہ کے سفارتخانے کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 179925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179925/کراچی-میں-اقوام-متحدہ-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org