QR CodeQR Code

رمضان المبارک میں بیت المقدس کی آزادی کیلئے تحریک کا آغاز کیا جائیگا، فلسطین فائونڈیشن ملتان

17 Jul 2012 23:54

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست کونسل کے اراکین نے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن ملتان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں القدس سیمینار منعقد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین جو انبیاء و اسراء کی سرزمین ہے، گذشتہ 64 سالوں سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کا شکار ہے اور آئے روز مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی انسانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے، کہیں فلسطینیوں کو ان کے کھیتوں میں کام کرنے سے روکا جاتا ہے تو کہیں فلسطینی ماہی گیروں کو روزگار کی خاطر سمندر سے مچھلیاں پکڑنے سے روک دیا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس سے عبدالمحسن شاہین، ضلعی سرپرست فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان و رہنماء جماعت اسلامی، محمد ایوب مغل، ضلعی سرپرست فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان و رہنما جمعیت علماء پاکستان، سلیم عباس، ضلعی سرپرست فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان و رہنماء مجلس وحدت مسلمین، محمد اختر بٹ، ضلعی سرپرست فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان و رہنماء جمعیت علمائے اسلام (س)، آغا سید محمد ثقلین، ضلعی ترجمان فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان اور آغا سید محمد علی رضوی، انچارج میڈیا سیل فلسطین فائونڈیشن پاکستان(سائوتھ پنجاب) نے خطاب کیا۔ 

فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک کا آغاز کیا جائے گا، فلسطین فائونڈیشن ملتان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مقامی ہوٹل میں القدس سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں مقامی سظح پر تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ آج مسلم ممالک اور بالخصوص عرب ممالک امریکی و اسرائیلی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں، جس کے باعث مسئلہ فلسطین کو فراموش کیا جا رہا ہے، آج مغرب کسی ملک میں کسی کو ایک سوئی بھی چبھا دی جائے تو انسانی حقوق کے نام پر واویلا کھڑا کر دیا جاتا ہے حد تو یہ ہے کہ عالمی استعمار امریکہ نے جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے پوری دنیا پر جنگ مسلط کر دی اور لاکھوں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار دیالیکن اگر بات فلسطین میں فلسطین کے اندر بسنے والے ان محروم انسانوں کی ہو تو پوری دنیا چپ سادھ لیتی ہے اور انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔


خبر کا کوڈ: 179969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179969/رمضان-المبارک-میں-بیت-المقدس-کی-آزادی-کیلئے-تحریک-کا-آغاز-کیا-جائیگا-فلسطین-فائونڈیشن-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org