0
Wednesday 18 Jul 2012 00:05

ملتان، ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ

ملتان، ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں شہریوں نے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر ممتاز آباد گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر متعدد کمروں کے شیشے توڑ دیئے، اسلام پورہ کے مکینوں نے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر ممتاز آباد گرڈ اسٹیشن کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا، جس پر مظاہرین نے مشتعل ہو کر گرڈ اسٹیشن پر پتھراو کر دیا، جس سے متعدد کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے میپکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازی اور واپڈا اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے علاقہ کا ٹرانسفارمر خراب ہے، جس کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
 
اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے خبردار کیا اگر رات گئے تک اسلام پورہ کی بجلی بحال نہ کی گئی تو مشتعل مظاہرین میپکو آفس کے باہر ٹائر جلا کر جلائو گھیرائو پر بھی مجبور ہو جائیں گے، لیکن گرڈ اسٹیشن پر دفتر کی توڑ پھوڑ کے باوجود تاحال میپکو نے بجلی کی بحالی کیلیے اقدامات نہیں کیے۔
خبر کا کوڈ : 179978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش