0
Wednesday 18 Jul 2012 00:09

امریکہ کو کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارت کی جارحیت نظر نہیں آتی، متحدہ جہاد کونسل

امریکہ کو کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارت کی جارحیت نظر نہیں آتی، متحدہ جہاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل نے ہند، پاک مذاکرات کو ناکام عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دو ملکوں کا سرحدی یا دو طرفہ تنازعہ نہیں، بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے، کشمیری مجاہدین کا کوئی عالمی ایجنڈہ نہیں بلکہ وہ صرف بھارتی فوج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں، متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر دو ملکوں کا سرحدی یا دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے بلکہ متنازعہ عالمی مسئلہ ہے، جو 64 سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ باہمی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، اور اگر خطے میں بھارت کو بالا دستی دی گئی تو پوری دنیا ہندو دہشت گردی کی لپیٹ میں آ جائے گی۔
 
امریکی صدر باراک اوباما کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بھارت کی ہندو دہشت گردی کو روک رکھا ہے اور دنیا نے اس کا گجرات میں مظاہرہ کیا ہے، شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلح جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں نے صرف اپنے دفاع میں شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارت کی جارحیت نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 179980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش