0
Wednesday 18 Jul 2012 00:22

جمہوریت قربانیوں سے ملی ہے، کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، شرجیل میمن

جمہوریت قربانیوں سے ملی ہے، کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ شریف برادران مشکل وقت میں ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے تحت سپر ہائی وے کے قریب انسداد منشیات کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت قربانیوں سے ملی ہے، کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے نام نہاد احتساب کے ذریعے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری دور میں ملک میں اسلحہ سمیت منشیات کی لعنت عام ہوئی۔

اس موقع پر تین ہزار کلو گرام چرس، بائیس کلو گرام ہیروئن، چار سو گرام افیون، چالیس بوتلیں غیرملکی شراب اور بڑی مقدار میں دیگر منشیات کو نذر آتش کیا گیا۔ تقریب میں وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر موہن لال اور ایم پی اے نصراللہ بلوچ نے شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 180007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش