0
Wednesday 18 Jul 2012 09:31

وزیراعظم پاکستان کا دورہ، وادی نیلم کی تعمیر و ترقی میں انقلاب برپا کر دیگا، عبدالمجید

وزیراعظم پاکستان کا دورہ، وادی نیلم کی تعمیر و ترقی میں انقلاب برپا کر دیگا، عبدالمجید
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دورہ نیلم کے دوران تاریخ ساز استقبال کریں، وزیراعظم پاکستان کا دورہ وادی نیلم کی تعمیر و ترقی میں ایک انقلاب برپا کردے گا، وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ کے دوران میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے دورے سے وادی نیلم کے عوام کا مقدر سنور جائے گا۔ وادی نیلم جسے گذشتہ ادوار میں پسماندہ رکھا گیا، عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا، موجودہ حکومت نے وادی نیلم کو فوکس کر رکھا ہے۔ یہاں تعمیر و ترقی کا ایسا میکانیزم قائم کریں جس سے وادی نیلم کے عوام بھی دیگر علاقوں کی طرح جدید سہولتوں سے مستفید ہوں گے اور وادی نیلم میں دور دراز پسماندہ علاقوں میں شہر جیسی سہولتیں میسر آ سکیں گی، حکومت وادی نیلم کو بین الاقوامی نوعیت کا سیاحتی مرکز بنا دے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر یہاں راجہ پرویز اشرف کے دورہ وادی نیلم کے حوالے سے وادی نیلم کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان وادی نیلم میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا افتتاح کریں گے اور اٹھمقام میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ حکومت کی پالیسی سے وادی نیلم میں بڑے پیمانے پر ہائیڈرل اور ٹورازم میں سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور یہاں خود انحصار معیشت کو فروغ ملے گا۔ 

مختلف عوامی اور سیاسی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں استحصالی کرپشن پر مبنی معاشرے کا قلع قمع کرتےہوئے مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کیا جا رہا ہے۔ قانوںن و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔آزاد کشمیرمیں کرپشن فری معاشرہ قائم کر کے آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 180061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش