QR CodeQR Code

وزيراعظم راجہ پرويز اشرف آج وادی نيلم کا دورہ کريں گے

18 Jul 2012 09:42

اسلام ٹائمز: جموں کشمير ميں کنٹرول لائن پر فائر بندی کے بعد کسی بھی وزيراعظم پاکستان کا يہ پہلا دورہ ہے۔ وادی نيلم چودہ سال تک بھارتی افواج کی گولا باری کا شکار رہی، جس کے آثار جنگ بندی کے آٹھ سال بعد بھی نماياں ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی بالائی وادی نيلم ميں تو پاکستان کے کئی اہم راہنماوں نے دورے کئے ہيں ليکن جموں کشمير ميں کنٹرول لائن پر فائر بندی کے بعد کسی بھی وزيراعظم پاکستان کا يہ پہلا دورہ ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سامنے انڈين آرمی کی پوسٹ ہيں اس سے نيچے ہماری پاکستان آرمی کی پوسٹيں ہيں ہميں بڑی خوشی ہے کہ وزيراعظم پاکستان يہاں آ رہے ہيں۔ وادی نيلم چودہ سال تک بھارتی افواج کی گولا باری کا شکار رہی، جس کے آثار جنگ بندی کے آٹھ سال بعد بھی نماياں ہيں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ يہاں نہ کوئی صدر آ سکتا ہے نہ وزيراعظم کيوں کہ خطرہ ہے، ليکن اگر اس کو ترجيح ديں تو ہمارہ يہ علاقہ جنت ہے۔ خطرات کے باوجود وزيراعظم پاکستان راجہ پرويز اشرف زيريں وادی نيلم کے دورے پر آ رہے ہيں ان کے اس دورے کو کنٹرول لائن کی دونوں جانب بسنے والے کشميری محبت اور قدر کی نگاہ سے ديکھتے ہيں۔ وزيراعظم آزاد کشمير چوہدری عبدالمجيد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وزيراعظم بنيادی طور پر کنٹرول لائن کی اس طرف کشميری بھائيوں کو اپنی حمايت کا اور پوری پاکستانی قوم کے تجديد عہد کا يقين دلانے آ رہا ہے اور مجھے توقع ہے کہ اس طرف کے کشميری پاکستان کی لازوال قربانيوں کو فراموش نہيں کريں گے۔


خبر کا کوڈ: 180063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180063/وزيراعظم-راجہ-پرويز-اشرف-آج-وادی-نيلم-کا-دورہ-کريں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org