QR CodeQR Code

سندھ میں بلدیاتی نظام کو رمضان میں حتمی شکل دی جائے گی، کور کمیٹی

18 Jul 2012 13:00

اسلام ٹائمز:وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان نئے بلدیاتی نظام پر کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو رمضان میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والا دونوں جماعتوں کا اجلاس تین گھٹے سے زائد جاری رہا جس میں بلدیاتی نظام کی مختلف شقوں کا جائزہ لیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، واسع جلیل، ڈاکٹر صغیر احمد، قمر نوید جلیل، سید سردار احمد جبکہ پیپلز پارٹی سے آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور مراد علی شاہ شریک ہوئے، دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ اجلاس جمعہ کے روز ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان نئے بلدیاتی نظام پر کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے، جیسے ہی قانون تیار ہوا اسے اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 180122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180122/سندھ-میں-بلدیاتی-نظام-کو-رمضان-حتمی-شکل-دی-جائے-گی-کور-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org