0
Wednesday 18 Jul 2012 14:44

گلگت جانے والا ٹرک بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

گلگت جانے والا ٹرک بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے گلگت آنے والے نجی کمپنی کا ٹرک نمبر C-1037 تھاکوٹ اور بٹگرام کے درمیان بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ بٹگرام اور تھاکوٹ کی پولیس انتظامیہ اور شہریوں نے مل کر ٹرک میں لگنے والی آگ کو بجھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ سٹار ٹرانسپورٹ کمپنی کا ٹرک جو راولپنڈی سے گلگت الیکٹرانک کا سامان، اشیائے خورد و نوش، کپڑا، بستر اور کتابیں وغیرہ لیکر آرہا تھا جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے دو ڈیکوریشن کے سامان بھی شامل تھا۔ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

نارتھ سٹار ٹرانسپورٹ کمپنی کے انچارچ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہراہ قراقرم تھاکوٹ اور بٹگرام کے مقام پر اس سے قبل بھی تقریباً 8 سے زائد ٹرک بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔ لہٰذا مقامی انتظامیہ آئندہ بھی ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے تھاکوٹ اور بٹگرام انتظامیہ، پولیس اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو جلنے سے بچایا۔
خبر کا کوڈ : 180133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش