QR CodeQR Code

کراچی میں تاجروں کو روزانہ بھتے کی 200 کالز موصول

18 Jul 2012 14:17

اسلام ٹائمز:اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے سترہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں 109 افراد کو قتل کردیا گیا، کاروباری حلقوں کے مطابق جولائی کے 17 دنوں کے دوران 18 تاجروں یا کاروباری افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشت گردی، اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں حکومتی دعووٴں کے برعکس بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے سترہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں 109 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ رواں سال میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ساڑھے چھ ماہ میں 52 پولیس اہلکار بھی نشانہ بنے ہیں، کاروباری مراکز پر بموں سے حملے اور اندھا دھند فائرنگ معمول بن چکا ہے، خوف سے کاروبار پر نہ جانے والے یا پوش علاقوں میں منتقل ہوجانے والے تاجروں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ کاروباری حلقوں کے مطابق جولائی کے 17 دنوں کے دوران 18 تاجروں یا کاروباری افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔

بھتے کی وصولی کے لئے 220 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں، ایس ایم ایس یا فون کالز موصول ہوئیں جبکہ فیکٹری مالکان، دکانداروں اور مختلف مراکز سے کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیا گیا ہے۔ ایسے میں پولیس یا امن و امان سے متعلق ادارے محض خانہ پوری پر لگے ہوئی ہیں۔ پولیس افسران کی تابڑ توڑ پریس کانفرنسز اور دعوے مگر جرائم ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب ماہ رمضان آمد آمد ہے۔ اس مقدس ماہ میں اگرچہ شیطان بند کردیا جاتا ہے لیکن کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو مزید کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 180147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180147/کراچی-میں-تاجروں-کو-روزانہ-بھتے-کی-200-کالز-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org