0
Wednesday 18 Jul 2012 14:35

مسلمانوں کے خلاف عالمگیر صلیبی جنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے، سید وسیم اختر

مسلمانوں کے خلاف عالمگیر صلیبی جنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، حکمرانوں کے پورے کے پورے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں، کرپٹ عناصر عدلیہ کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمران امریکہ کی خدمت کر رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) اگر سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے، اتحادی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کے شریک ہیں، ووٹ کے ذریعے تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، ایک طرف ملک دن بدن سنگین بحرانوں کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 24 فیصد تک خودکشی کا رجحان بڑھ چکا ہے قوم کو فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا، موروثی سیاست کا صفایا کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوام کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں8 ہزار سے زائد جعلی کمیونٹی سکول کام کر رہے ہیں، حکومتی کاغذوں میں ان کے نام تو موجود ہیں مگر وجود کہیں نہیں، موجودہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی اور لوٹ مار لازم ملزوم ہیں، ذاتی مفادات کی خاطر پارلیمنٹ میں راتوں رات قانون سازی کی جاتی ہے مگر عوام ریلیف فراہم کرنے کی خاطر پارلیمنٹ کی کارکردگی چار برس سے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

دریں اثنا ڈاکٹر سید وسیم اختر نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر شدید مذمت کرتے ہوئے او آئی سی اور یو این او سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کا نوٹس لیا جائے۔ برما کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ڈیڑھ ماہ میں 20 ہزار مسلمان قتل، 10 ہزار لاپتہ، 5 ہزار خواتین سے زیادتی، 22 مسجدیں شہید، 70 گاؤں نذرآتش اور 90 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، انسانیت کے علمبردار ممالک اور نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں ہیں؟ مسلمانوں کے خلاف عالمگیر صلیبی جنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 180159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش