QR CodeQR Code

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو صوبہ بدر کرنے کے احکامات جاری

18 Jul 2012 21:25

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو صوبہ بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ان کی صوبے میں داخلے پر 90 دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسد عاشورہ سے گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں۔ حکومتی پیغام صوبے بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور گلگت بلتستان کے عوام بلاتاخیر سڑکوں پر نکل آئے، جنھوں نے سید مہدی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

وزیراعلٰی سید مہدی شاہ کے مکروہ عزائم کے بعد جی بی کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وہ اپنا دورہ گلگت بلتستان مختصر نہیں کریں گے اور شیڈول کے مطابق واپس آئیں گے۔ اگر وزیراعلٰی نے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ کیونکہ پاکستان کے کسی بھی پاکستانی شہری کو کسی حکومتی اہلکار سے اپنی نقل و حرکت کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اس وقت سکردو کے علاقہ کچورہ میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 180229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180229/گلگت-بلتستان-حکومت-کی-جانب-سے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کو-صوبہ-بدر-کرنے-کے-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org