QR CodeQR Code

گلگت بلتستان حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک کی تمام شاہراہیں بلاک کر دی جائینگی، علامہ اقتدار نقوی

19 Jul 2012 00:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر سے متعلق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری ہونے والا بیان استعمار کی خدمت کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اسد عاشورہ کے موقع پر لاکھوں کے اجتماع نے یہ ثابت کر دیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری ملت جعفریہ کے عظیم رہنماء ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ اگر گلگت بلتستان کی حکومت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری سے متعلق فیصلہ واپس نہ لیا تو پاکستان کی تمام شاہراہیں بلاک کر دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حوالے سے جاری ہونے والا بیان استعمار کی خدمت کر رہا ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے حوالے سے جاری آرڈر کو فوری طوری پر کالعدم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 180284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180284/گلگت-بلتستان-حکومت-نے-فیصلہ-واپس-نہ-لیا-ملک-کی-تمام-شاہراہیں-بلاک-کر-دی-جائینگی-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org