0
Thursday 19 Jul 2012 00:19

ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے شامی ہم منصب کو ٹیلیفون، دہشتگردانہ حملے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار

ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے شامی ہم منصب کو ٹیلیفون، دہشتگردانہ حملے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے دہشتگردانہ حملے میں جان بحق ہونے پر اس ملک کے وزیر خارجہ کو تعزیت پیش کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے شامی ہم منصب ولید المعلم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں اس ملک کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت متعدد اعلٰی فوجی حکام کے دہشتگردی کی واردات میں جان بحق ہونے پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہوئے شام کی قوم اور اس ملک میں اصلاحات کی حمایت کی۔

اس سے قبل افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے العالم سے گفتگو میں دمشق میں قومی سلامتی کونسل کی مرکزی عمارت میں آج ہونیوالی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ افراد اور ممالک جو شام میں ہتھیار بھیج کر اس ملک میں بدامنی کے درپے ہیں اپنے اہداف میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں اعلٰی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں شام کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت متعدد اعلٰی فوجی حکام جان بحق و زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 180289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش