0
Thursday 19 Jul 2012 00:54

اسفندیار ولی کی اورکزئی ایجنسی دھماکہ کی شدید مذمت

اسفندیار ولی کی اورکزئی ایجنسی دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں مسافر وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی میڈیا سیل باچا خان مرکز پشاور سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کا امن سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ نہتے عوام پر حملے بزدلانہ فعل ہے اور ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک میں شورش پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کسی نظریے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور متحد ہو کر ان انسانیت دشمنوں کا خاتمہ کرنے میں حکومت سے تعاون کریں، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، گورنر بیرسٹر مسعود کوثر، اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے مذمتی بیانات میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 180293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش