0
Thursday 19 Jul 2012 02:02

پاکستان میں کوئی بھی مدرسہ دہشت گردی نہیں پھیلا رہا، مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں کوئی بھی مدرسہ دہشت گردی نہیں پھیلا رہا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل والے ان کے بھائی ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر نیٹو سپلائی روک رہے ہیں تو جے یو آئی یہی کام پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کہتی ہے پاکستان میں مدارس دہشتگردی پھیلا رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔ بتایا جائے کہ کیا کراچی اور بلوچستان کے حالات میں مدراس ملوث ہیں۔ فضل الرحمٰن نے کہا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ خود بھی مدارس کی پیداوار ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے تحت ملک بھر میں 15 ہزار مدارس 20 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں اس تدریسی عمل کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 180304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش