QR CodeQR Code

کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 3 ڈرائیورز افغانستان میں اغواء

19 Jul 2012 03:35

اسلام ٹائمز: پاک افغان بارڈر پر واقع پاکستانی گائوں پیواڑ سے تعلق رکھنے والے 3 ڈرائیورز افغانستان گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں افغان صوبہ پکتیا کے علاقہ شیرانو سے اغواء کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبیلہ سے تعلق رکھنے والے 3 ڈرائیورز کو افغانستان میں اغواء کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع پاکستانی گائوں پیواڑ سے تعلق رکھنے والے 3 ڈرائیورز افغانستان گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں افغان صوبہ پکتیا کے علاقہ شیرانو سے اغواء کرلیا، مغویوں کے اہل خانہ اور طوری بنگش قبیلہ کے عمائدین نے حکومت پاکستان سے مغویوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 180310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180310/کرم-ایجنسی-سے-تعلق-رکھنے-والے-3-ڈرائیورز-افغانستان-میں-اغواء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org