0
Thursday 19 Jul 2012 09:59

حکمرانوں سے کوئی امید نہیں، کشمیری آزادی کی جدوجہد خود کریں، فاروق حیدر

حکمرانوں سے کوئی امید نہیں، کشمیری آزادی کی جدوجہد خود کریں، فاروق حیدر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی خود کرنی ہو گی۔ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں سے کوئی امید نہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لیے واضح مئوقف اختیار کریں۔ موجودہ صورتحال کشمیریوں کے حق میں نہیں۔ حالات موافق نہیں مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف کی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ باغ کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار مشتاق نیئر، ملک آفتاب احمد اعوان، عبدالحکیم، مشتاق شاہ اور دیگر مسلم لیگ ن کے قائدین موجود تھے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ حالات کو درست کرنے کے لیے وہاں کی سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا ہو کر کوئی لائحہ عمل تیار کرنا چاہئیے تاکہ ملک کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر اتحاد کرسکتے ہیں مگر اسمبلی سے باہر ہمارا کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہم تنظیم سازی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ مسلم لیگ آزاد کشمیر میں عوامی قوت بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 180335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش