0
Thursday 19 Jul 2012 14:41

پاک بھارت کرکٹ میچ محرم الحرام کی وجہ سے دسمبر میں نہ رکھے جائیں،مفتی کفایت

پاک بھارت کرکٹ میچ محرم الحرام کی وجہ سے دسمبر میں نہ رکھے جائیں،مفتی کفایت
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ کونسل کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اسکالر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل مفی کفایت حسین نقوی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو ہدایات دیں کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ میچ محرم الحرام کی وجہ سے دسمبر میں نہ رکھے جائیں۔

مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کہ چند سال قبل بیوروکریسی نے عاشورہ کے دن دوست ہمسایہ ملک چین کے صدر کا دورہ مرتب کیا تھا۔ اس وقت جب دینی تنظیموں نے احتجاج کیا تو وزارت خارجہ کے حکام نے معذرت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام چھ ماہ پہلے مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ دسمبر میں ہونگے۔

انہوں نے کہا دونوں ممالک کے مسلمان محرم الحرام کا پورا احترام کرتے ہیں اور چہلم سید شہداء تک کوئی تفریحی اور رنگا رنگ تقریبات پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت 27 دسمبر ہے۔ مفتی کفایت نے کہا کہ کرکٹ کے میچ ضرور ہونے چاہیے اور ان سے تعلقات میں اضافہ ہو گا لیکن یہ 15 نومبر سے قبل یا 5 جنوری کے بعد منعقد کیے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے مسلمان خوش دلی اور خندہ پیشانی کے ساتھ اس میں نمائیاں طور پر شرکت کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 180415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش